Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کئی پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت نو مئی واقعات میں ملوث 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

ملزمان کے گھروں اور شہروں کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں
شائع 01 جنوری 2024 02:14pm

گوجرانوالا کینٹ پر نو مئی کو ہوئے حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پر مذکورہ 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔

مذکورہ 51 ملزمان کی فہرست میں پی ٹی آئی کے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب،علی امین گنڈا پور اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں۔

عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہروں کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کردیے گئے ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

مقدمے میں دہشتگردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

Gujranwala

9 May

9 May Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div