Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

بھارت: فضاؤں میں پرواز کرنے والا طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا

بھارتی ریاست بہارسے ایک عجیب وغریب منظر کی ویڈیو وائرل ہے
شائع 01 جنوری 2024 02:57pm

جہازاورطیارے فضاؤں میں ہی پرواز کرتے ہیں لیکن بھارت کا معاملہ ذرا مختلف ہے جہاں ’زمینی سہولت‘ بھی دستیاب ہے۔

بھارتی ریاست بہارسے ایک عجیب وغریب منظر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خراب طیارے کو ٹریفک کے بیچوں بیچ پل کے نیچے پھنسا دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے ناکارہ طیارے کو بذریعہ ٹرک ممبئی سے آسام لے جایا جارہا تھا جب یہ بہار کے شہر موتیہاری میں یہ پُل کے نیچے پھنس گیا۔

دیگر کئی وائرل ویڈیوز میں اس پھنسے ہوئے طیارے کو پُل کے نیچے سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس انوکھے منظر نے وہاں سے گزرتے شہریوں کی ایسی توجہ کھینچی کہ وہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔

طیارے کے پھنسنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہڈرائیور کو پُل کی اونچائی کا اندازہ نہیں تھا اس لیے اس نے نیچے سے گزرنے کی کوشش کی تاہم پُل کی اونچائی زیادہ نہ ہونے کے باعث طیارہ پھنس گیا۔

پولیس کے مطابق پُل کے نیچے سے طیارے کو نکالنے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔

india

scrapped aeroplane

Aeroplane stucked under bridge

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div