Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

فروری کے بعد وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ سندھ ہمارے ہوں گے، مرتضی وہاب

ہماری بلدیہ ٹاؤن میں موجودگی ہماری سنجیدگی کا اظہار کرتی ہے، میئرکراچی
شائع 01 جنوری 2024 04:25pm

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ فروری کے بعد وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ سندھ ہمارے ہوں گے، ہماری بلدیہ ٹاؤن میں موجودگی ہماری سنجیدگی کا اظہار کرتی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا فلسفہ بلاتفریق خدمت ہے، ہماری بلدیہ ٹاؤن میں موجودگی ہماری سنجیدگی کا اظہار کرتی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ شپ اونر کے پیچھے کا علاقہ کٹی پہاڑی پر کیا ہوا پھر اس شہر کے ساتھ کیا ہوا،اس شہر کے دعویدار تو بہت ہیں، لیکن 30 سالوں میں مسائل کا حل پیپلز پارٹی نے کیا، فروری کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ ہمارے ہوں گے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ آج بلدیہ ٹاؤن میں مستحقین کو زمینیں دیں گے، 30 سال پہلے یہ پلاٹ الاٹ ہوئے تھے، اس کے بعد اورنگی ٹاؤن کے متاثرین کو زمینیں دیں گے، بلاول بھٹو نے 30 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم خدمت کریں، لیاری والوں کو ککڑی گراؤنڈ دیا، عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ جس گراؤنڈ میں کھڑا ہوں اس کو اسپورٹس اسٹیڈیم میں تبدیل کریں گے، الیکشن کے فورا بعد بلدیہ کے عوام کو یہ کرکے دیں گے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے لئے سہولیات فراہم کریں گے، گزری، ابراہیم حیدری اور لانڈھی میں گراونڈ بنائے، ملیر کالا بورڈ میں جلد فٹ بال گراونڈ اور کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، سفاری پارک میں ڈائنو پارک بناکر دیا، اگر کراچی والوں نے ساتھ دیا تو 25 ایکڑ پر محیط پارک پاپوش نگر میں بنائیں گے، زپ لائن کڈنی ہل اور باغ ابن قاسم میں بھی بنائیں گے۔

Murtaza Wahab

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Election Jan 1 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div