Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

انتہا پسند ہندو لیڈر کی ستائی ہوئی 78 سالہ ڈورین کو 19 سال بعد انصاف مل گیا

چھگن بُھجبل کی فیملی کو بنگلہ بیچنے کے بعد ممبئی کی ڈورین کو وصولی کیلئے قانونی جنگ لڑنا پڑی
شائع 03 جنوری 2024 12:30pm

بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اپنا مکان بیچنے کے بعد قیمت وصول کرنے کے لیے 19 سال تک قانونی جنگ لڑنا پڑی۔ اب ان کی محنت رنگ لائی ہے۔

ڈورین فرنانڈس نے انتہا پسند ہندو لیڈر چھگن بُھجبل کے بھتیجے سمیر بُجھبل کی پرویش کنسٹرکشن کو اپنا بنگہ بیچا تھا۔ اس بنگلے کی قیمت وصول کرنے کے لیے ڈورین فرنانڈس اور ان کے شوہر کلاڈ فرنانڈس کو عدالت جانا پڑا۔

2021 میں کلاڈ فرنانڈس انتقال کرگئے۔ ڈورین کی عمر 78 سال ہے۔ اس بڑھاپے میں انہیں اپنے تین بیٹوں کی بھی نگہداشت کرنا پڑتی ہے جو ذہنی مریض ہیں۔

ڈورین کو انصاف دلانے میں عام آدمی پارٹی کی سابق لیڈر اور سماجی کارکن انجلی دامانیا نے کلیدی ادا کریا۔ انہوں نے یہ معاملہ 2014 میں میڈیا کے ذریعے پورے ملک کے سامنے رکھا تھا۔ تب قانونی کاررووائی کے تحت چھگن بُجھبل اور سمیر کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

mumbai

CHHAGAN BHUJBAL

DOREEN FERNANDES

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div