Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پاکستانی فلم وکھری کا رنگا رنگا رنگ پریمیئر

فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات کی شرکت
شائع 05 جنوری 2024 12:58am
Pakistani film Wakhri had a colorful premiere - Aaj News

پاکستانی فلم وکھری کا رنگا رنگا رنگ پریمیئر ہوا، جہاں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

مقتولہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہوکر تلخ سماجی حقائق پر بنائی جانے والی فلم وکھری سال 2024 میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے ۔

کراچی کی مقامی سینما میں فلم وکھری کا پریمئر منعقد کیا گیا فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی فریال محمود کہتی ہیں کہ اس فلم کے زریعے قندیل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی لکھاری محرب معز کہتی ہیں بہت سے لوگ اپنے آپ کو فلم کی کہانی جوڑ پائیں گے۔

ریڈ کارپٹ پر اداکارہ ہاجرہ یامین، انوشے عباسی ، بختاور مظہر، ثانیہ سعید ، عمر عالم ، اکبر اسلام سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی جلوہ گر ہوئے۔

فلم میں معروف ڈائریکٹرعبداللّٰہ صدیقی کی موسیقی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر علی سیٹھی، میشا شفیع اور نتاشا نورانی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

ارم پروین بلال کی تحریر کردہ اور انہی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں فریال محمود، گلشن مجید، سہیل ثمیر، بختاور مظہر، طوبیٰ صدیقی اور منجھے ہوئے فنکار سلیم معراج شامل ہیں۔

Film Wakhri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div