Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہور کے علاقے اچھرہ میں آتشزدگی، 4 بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

اچھرہ میں واقع گھر میں آتشزدگی سے چار سگے بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ لاہور کے علاقے چوک بابا اعظم اچھرہ میں...
شائع 05 جنوری 2024 11:20am

اچھرہ میں واقع گھر میں آتشزدگی سے چار سگے بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

لاہور کے علاقے چوک بابا اعظم اچھرہ میں گھرمیں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آپریشن کے ذریعے آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ میں جھلسنے سے 4 بچے جانبحق ہوئے، جن کی شناخت 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div