Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

بڑے ریٹیلر گروپ نے یورپ میں پیپسی مصنوعات کی فروخت روک دی

فرانس، بیلجیم، اٹلی اور اسپین میں کروڑوں صارفین کو خریداری کے لیے دیگر مارٹس پر بھی جانا پڑے گا
شائع 05 جنوری 2024 02:58pm

عالمی شہرت یافتہ ریٹیل جاینٹ کارفور (Carrefour) نے کہا ہے کہ زیادہ مہنگی ہونے کے باعث پیپسی کولا کی مصنوعات کی فروخت روک رہا ہے۔

یہ فیصلہ یورپ میں کروڑوں صارفین کے لیے انتہائی حیرت انگیز ہے۔ صارفین ایسے اسٹورز اور مارٹ کو پسند کرتے ہیں جہاں تمام مطلب برانڈ مل جائیں۔

کارفور کے اس فیصلے کے باعث بیلجیم، فرانس، اٹلی، اسپین اور دیگر ممالک میں کروڑوں صارفین کو اب لپٹن آئس ٹی، اسنیکس اور پیپسی کی مصنوعات خریدنے کے لیے دیگر ریٹیلرز کے آئوٹ لیٹس پر جانا پڑے گا۔

یورپ بھر میں افراطِ زر کی شرح غیر معمولی رفتار سے بلند ہو رہی ہے۔ عام آدمی کے لیے خریداری مشکل تر ہوتی جارہی ہے۔ اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں لوگوں کو انتخاب کے معاملے میں پریشانی سے دوچار کر رہی ہیں۔

فرانس میں کارفور سے خریداری کرنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں۔ دنیا بھر میں کنزیومر گڈز اور خاص طور پر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ لوگ کم خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ کاربونیٹیڈ واٹر (سوڈا) زندگی کا ناگزیر حصہ نہیں۔ یہ ہماری لازمی ضرورت نہیں۔ ان کے بغیر بھی ہم جی سکتے ہیں، پیٹ بھر سکتے ہیں، اچھا ذائقہ محسوس کرسکتے ہیں۔

2023 کے دوران قیمتیں بڑھنے سے یورپ بھر میں اشیائے صرف اور بالخصوص اشیائے خور و نوش کی طلب میں غیر معمولی کمی رونما ہوئی ہے۔ بڑے مارٹس اب ان اشیا کے چھوٹے آرڈر دے رہے ہیں۔

Italy

France

Spain

Belgium

CARREFOUR

PEPSI COLA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div