Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

روپے نے ایک بار پھر ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹربینک میں ڈالر 281.40 روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
شائع 05 جنوری 2024 07:19pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستانی روپے نے ایک بار پھر امریکی کرنسی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281.40 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 65 ہزار کی حد بحال کی لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس یہ حد برقرار نہ رکھ سکا۔

اتار چڑہاؤ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 124 پواٸنٹس کمی آئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 64 ہزار 514 پر بند ہوا۔

bullion rates

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div