Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

صوابی میں گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو نہر سے نکال لیا گیا جبکہ گاڑی ڈرائیور محفوظ رہا
شائع 05 جنوری 2024 08:43pm

صوابی کے علاقے ٹاٹ کورونہ کے قریب گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے منصوری چوکی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نہر میں جاگری، حادثے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جو باچائی گاؤں میں فاتحہ خوانی سے واپس جا رہے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو نہر سے نکال لیا گیا جبکہ حادثے میں گاڑی ڈرائیور محفوظ رہا۔

swabi

canals

van fall into canal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div