Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 تھی، زلزلہ پیما مرکز
شائع 06 جنوری 2024 12:11pm

کوئٹہ اور اس کے گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 100 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ٹیموں اور کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

earthquake

quetta

tremors

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div