Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ذوالفقار بھٹو ریفرنس: پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل
شائع 06 جنوری 2024 02:13pm

پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس میں 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کرے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا، جس میں مختلف کتابوں کے حوالہ جات موجود ہیں۔

جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات اور انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی بھی جمع کروائی گئی ہے۔

تحریری جواب میں انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔

Pakistan People's Party (PPP)

Zulfiqar Ali Bhutto Reference

Written Answer

Justice Naseem Hasan Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div