Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ملازمت کے مواقع اور تکنیکی مہارت بڑھانے کیلئے اہم حکومتی اقدام

ملک کا پہلا اسٹارٹ اپ فنڈ 2 ارب کے سرمائے سے لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2024 11:06pm

انفارمیشن کی وزارت نے اگلے ہفتے ملک کا پہلا اسٹارٹ اپ فنڈ لانچ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

اس انقلابی اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں آجروں کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا ہے۔ پہلا اسٹارٹ اپ فنڈ 9 جنوری کو بے نقاب کیا جانا ہے۔

دی اِگنٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ ایگزیکٹیو باڈی کے طور پر چارج سنبھالے گا تاکہ بیرون ملک سرگرمیوں کی شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔

پہلے اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیے ابتدائی مرحلے میں حکومت نے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ نجی شعبے کی طرف سے اس فنڈ میں مزید 8 تا 10 ارب روپے ملائے جائیں گے۔

اس فنڈ کے قیام کے مقاصد میں اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری بڑھانا، متحرک ماحول پیدا کرنا اور نیٹ ورکنگ کے مواقع بڑھانا ہے۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزارت اس فنڈ کو ایک ایسی قوت کے روپ میں دیکھ رہی ہے متعلقہ منظر نامے کو تبدیل کردے گا۔ بہت بڑے پیمانے پر نئی جاب کے پیدا ہونے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ نئی نسل کی تکنیکی مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاکستان

FIRST STARTUP FUND

MINISTRY OF INFORMATION TECHNOLOGY AND TELECOMMUNICATION

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div