Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی ٹیلی تھون میں کروڑوں جمع ہونے کا دعویٰ

فنڈ ریزنگ میں مقامی سطح پر اور بیرون ملک سے عطیات آئے، پی ٹی آئی
شائع 08 جنوری 2024 12:35am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ٹیلی تھون میں کروڑوں روپے جمع ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ٹیلی تھون کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ٹیلی تھون میں ڈھائی گھنٹے کی فنڈ ریزنگ میں مقامی سطح پر اور بیرون ملک سے عطیات دیے گئے۔

تحریک اںصاف کے مطابق مقامی طور پر 35 ملین روپے سے زائد کے عطیات ہوئے جبکہ بیرون ملک سے 87,000 ڈالرز سے زیادہ کے عطیات ہوئے۔

پی ٹی آئی نے ”ایکس“ پیغام میں الزام عائد کیا کہ حکومت نے پاکستان میں انٹرنیٹ خدمات میں خلل ڈالا اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کی رفتار ایک بار پھر سست کی گئی۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس عمل سے دنیا میں ملک کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور پہلے سے تباہ شدہ معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

pti

social media

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div