Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

مودی سرکار کی رام مندر بم سے اڑانے اور الزام مسلمانوں پر لگانے کی پلاننگ کا انکشاف

انتخابات میں جیت کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا
شائع 09 جنوری 2024 09:34am

انتخابات میں جیت کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا، بھارت کی سیاسی جماعت جنتا دل پارٹی کے رہنما اجے یادیو نے مودی سرکار پر رام مندر کو بم سے اڑانے کی پلاننگ کا الزام لگا دیا۔

اجے یادیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 22 جنوری 2024 کو افتتاح کے موقع پر بم دھماکا کرائے گی اور مودی سرکار حملے کا الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگا دے گی۔

اجے یادیو کے مطابق ممکنہ بم دھماکے سے مذہبی تناؤ شدت اختیار کر جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر دھماکا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق تیہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا نامی دو افراد نے یوگی آدتیہ اور رام مندر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

اجے کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے پیسے سے تعمیر رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے۔

جنتا دل پارٹی کے ایم پی کوشلندر کمار نے بھی مودی سرکار کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

22 جنوری 2024 کو رام مندر کے افتتاح پر مودی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

modi government

bomb blast

Ram Mandir

Janata Dal Party

Ajay Kumar Yadav

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div