Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

’والد پرالزام کی سزا بچوں کو نہیں دی جاسکتی‘، ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کے کاغذات منظور

بیورو کریٹ آر او کی موجودگی میں شفاف انتخابات ناممکن ہیں، حسنین مرزا
شائع 09 جنوری 2024 12:27pm

ذوالفقار مرزا کے بیٹوں حسنین اور حسام کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے اپیلیں منظور ہوگئی ہیں، ٹریبونل نے دونوں کے کاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ٹریبونل نے این اے 223 سے حسام مرزا اور پی ایس 70 سے حسنین مرزا کے کاغذات منظور کرلیے۔

گزشتہ روز ٹریبونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

سانگھڑ کے 3 اے آر اوز پیر پگاڑا کے مرید ہیں، شازیہ مری

ٹریبونل کے فیصلے کے بعد جی ڈی اے امیدوار حسنین مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے انصاف کا تقاضا برقرار رکھا گیا ہے، والدین پر اگر کوئی الزام ہے تو ان کی سزا بچوں کو نہیں دی جاسکتی۔

حسنین مرزا نے کہا کہ الیکشن کے نظام پر ریاست سے ایک سوال ضرور ہے، واضح قانون کے باوجود آر او نے والدہ پر الزام کے تحت کاغذات مسترد کئے، کیا ایسے فرد آر او کی حیثیت میں شفاف انتخابات کروا سکتے ہیں؟

حسنین مرزا نے کہا کہ بیورو کریٹ آر او کی موجودگی میں شفاف انتخابات ناممکن ہیں، آر او کے خلاف بہت شکایت ہو چکی ہیں، جی ڈے اے نے بھی شکایات دی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ آئے تو اس کو بنیاد بنا کر درخواست دیں گے، کل بھی عدالت میں مختصر فیصلہ دیا گیا، اب تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تحریری فیصلہ جلد جاری کیا جائے۔

GDA

Zulfiqar Mirza

Election 2024

Nomination Papers Accepted

Election Jan 9 2024

Hasnain Mirza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div