Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

جی ڈی اے نے سندھ میں 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیے

سردار عبدالرحیم نے جنرل نشستوں پر عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے
شائع 09 جنوری 2024 08:31pm

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے سندھ بھر سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ بھر کے مختلف حلقوں سے جنرل نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق آئین کا حصہ ہے، جی ڈی اے میں شامل تمام پارٹیاں پروگریسیو ہے پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ بچیوں کی تعلیم پر زور دیا ہے ، اسلامی معاشرے کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کے حقوق کی بات کرتیں ہیں ، جی ڈی اے کے منشور میں خواتین کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اظلاع میں بھی خواتین کو جی ڈی اے کے ٹکٹ دیے ہیں، جوعام انتخابات میں باری اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی ترقی و خوشحالی اور خواتین کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ۔

سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ ہمیں حیران گی اس بات پر ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیو کیئے گئے ہیں ؟ اور 2018 کی الیکشن میں کاغذات نامزدگی درست قرار کیے گئے تھے اب سمجھتے ہیں کہ قبل از وقت الیکشن میں دھاندلی منہ ثبوت ہے

مزید پڑھیں

پوری مرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے جی ڈی اے کے پارلیمانی بورڈ کا اعلان

karachi

GDA

Grand Democratic Alliance

party tickets

Election 2024

election survey

pakistan muslim league functional

sardar abdul rahim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div