Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مسلح افواج کسی بھی خطرے کو روکنے کیلئے اپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں، آرمی چیف

پاکستان کا مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیاب مظاہرہ، جنرل عاصم منیر نے مشاہدہ کیا
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 10:16pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس کور کی آپریشنل تیاریوں اور اہداف کی قابل ذکر کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی خطرے کو روکنے کیلئےاپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیاب مظاہرہ کیا، البیزا تھری 2024 مشقیں سون میانی میں منعقد کی گئیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سونمیانی میں جاری مشق البیزا سوئم (III) کا مشاہدہ کیا جبکہ مشقوں کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقیں دیکھیں، جن میں ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایکسٹینڈڈ شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔

یہ کامیاب مشقیں ملکی فضائی سرحدوں میں ائیر ڈیفنس کو تقویت دینے کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور سنگ میل ہے، جس کے دوران ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا پہلی بار کامیاب تجربہ کیا گیا۔

اس ویپن سسٹم نے کامیابی سے دیگر ہتھیاروں کے نظام کے ساتھ اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن کا مشق کے دوران سسٹمز کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس کی آپرشنل تیاریوں کو سراہا، انہوں نے مشقوں کے کامیاب انعقاد اور اہداف کی بھی تعریف کی۔

افسروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کے خلاف پیدا ہونے والے ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج اپنی ضروریات کے مطابق اپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں، اپنی دفاعی ضروریات اور درپیش خطرات کی پیش نظر بہتری لا رہے ہیں۔

اس موقع پر کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا۔

قبل ازیں آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور مسلح افواج کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو آرمی ائیر ڈیفنس کور کا کرنل کمانڈنٹ کے بیجز بھی لگائے۔

rawalpindi

ISPR

Army Chief

COAS

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div