Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

قانونی طور پر پی ٹی آئی کا کیس بہت کمزور ہے، چاہتا ہوں کہ ان کو ”بلا“ ملے، محمود مولوی

پارٹی میں کسی کو امیدوار بننے سے روکا نہیں جاسکتا، نثار کھوڑو
شائع 12 جنوری 2024 10:00pm

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ قانونی طور پر پی ٹی آئی کا کیس بہت کمزور ہے، میں چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو“بلا“ ملے، پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سب بلامقابلہ کامیاب ہوگئے، پارٹی میں کسی کو امیدوار بننے سے روکا نہیں جاسکتا، ن لیگ کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن نہیں ہوئے، عدالت انتخابی نشان دیتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ قانونی طور پر پی ٹی آئی کا کیس بہت کمزور ہے، میں چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو“بلا“ ملے، قانونی طور پر پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملنے سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔

محمود مولوی نے کہا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ مشکل تھی، پہلے شہباز شریف کراچی سے سیٹ جیت چکے تھے، خواجہ اظہار کا ایم کیوایم پر کوئی کنٹرول نہیں، وسیم اختر اور عامر خان بھی سائیڈ لائن ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فردوس شمیم نقوی کو ٹکٹ نہ ملنے کا افسوس ہے، فردوس شمیم نے پی ٹی آئی کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں سب بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے، پارٹی میں کسی کو امیدوار بننے سے روکا نہیں جاسکتا، اکبر ایس بابر پارٹی کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی پارٹی کا مسئلہ خود ٹھیک رکھے، معاملہ عدالتوں میں چلا گیا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے پہلے نشان واپس لیا پھر دے دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیاسی جماعتوں کی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں ہر پارٹی نے اپنا مؤقف رکھا، شہباز شریف کا الیکشن نہ لڑنا ان کا پارٹی فیصلہ ہے، ہمارے امیدوار قادر مندو خیل ہیں، مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حلقے کی صورتحال دیکھ کر امیدوار کا اعلان ہوتا ہے، ایم کیو ایم میں لیڈرشپ کا بحران ہے، ایم کیوایم میں ایک لیڈر نہیں ہے، دوسری پارٹیوں پر کمنٹ کرنا مجھے پسند نہیں۔

ن لیگ کے رہنما قیصر احمد شیخ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر احمد شیخ نے آج نیوز کےپروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی الیکشن نہیں ہوئے، عدالت انتخابی نشان دیتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں، ہر جماعت کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانا چاہئیں۔

قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ ایم کیوایم سے اتحاد مسلم لیگ ن کی خواہش تھی، سیاست میں معاملات آخری وقت تک چلتے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف نے کراچی میں امن کے لیے کوششیں کیں، نوازشریف کو کراچی آمد پر خوش آمدید کریں گے، توقع ہے کہ کراچی سے ن لیگ کو اچھا رسپانس ملے گا، امید ہے انتخابات میں ن لیگ اکثریت حاصل کرے گی۔

PMLN

AAJ NEWS

اسلام آباد

PPP

rubaroo

Shaukat Paracha

Pakistan People's Party (PPP)

Nisar Khoro

mehmood molvi

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

qaiser ahmad sheikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div