Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سخت سردی اور دھند کا راج

توانائی کے بحران نے سرد ترین علاقوں کی مشکلات بڑھادیں
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2024 11:15pm

ملک کے بالائی علاقوں کے علاوہ سندھ کے متعدد حصوں میں سخت سردی کے ساتھ شدید دھند بھی پڑ رہی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صورتِ حال زیادہ پریشان کن ہے۔

شدید دھند کے باعث حدِ نظر کم ہو جانے پر موٹر وے ایم فائیو کو شیرشاہ سے ظاہر پیر تک بند کردیا گیا ہے۔

شدید سردی اور دھند کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ہفتے کی صبح بھی پنجاب بھر میں بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

بہت سے شہروں میں معمول کی معاشی اور معاشرتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ چھوٹے شہروں کے جو لوگ قریب کے بڑے شہر جاکر کام کرتے ہیں وہ بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ ان کے لیے یومیہ سفر دشوار ہوچکا ہے۔

دھند کی لپیٹ میں آئے ہوئے شہروں کی انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ شدید دھند سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

سرد ترین علاقوں کے لوگوں کو توانائی کے بحران کے باعث اضافی پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ کمرہ گرم رکھنے کے لیے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔

Cold Wave

FROST

MOST AREAS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div