Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

عدالت نے جمہوریت کی سمت درست کی، پی ٹی آئی کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروانا ہوگا، اکبر ایس بابر

عدالت میں میرے ممبر نہ ہونے کا ثبوت پیش نہ کیا جاسکا، اکبر ایس بابر
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2024 12:47am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

پی ٹی آئی کے منحرف بانی رہنما اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے، جس نے جمہوریت کی سمت درست کی۔ تحریک انصاف کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروانا پڑیں گے۔

اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی ہے۔ تفصیلی فیصلے سے انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت واضح ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو انٹراپارٹی انتخابات کروانا ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں تجدید کی ضرورت ہے، جھوٹ کے بت ٹوٹ گئے اور سچائی سامنے آگئی، آج اللہ نے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں بھی سرخرو کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی اللہ نےسرخرو کیا تھا، ہم نے سچائی کے راستے پر چلنا ہے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ ہم سب تحریک انصاف کے کارکن ہیں، آج عدالت میں میرے ممبر نہ ہونے کا ثبوت پیش نہ کیا جاسکا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر دوسرے روز ہفتے کو سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا اور پھر رات سوا 11 بجے کے بعد سنایا گیا۔

pti

Election 2024

PTI bat symbol

انتخابات 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div