Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

برطانیہ میں شدید برف باری، اسکول بند، لوگ گھروں تک محدود

صنعتی و تجارتی اداروں اور دفاتر میں حاضری برائے نام، درجہ حرارت میں راتوں رات شدید کمی سے مشکلات بڑھ گئیں
شائع 17 جنوری 2024 09:24am

برطانیہ کے طول و عرض میں شدید برف باری کے باعث زندگی تھم سی گئی ہے۔ اسکول بند کردیے گئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ اور مرسیسائڈ میں 100 سے زیادہ اسکول بند کیے گئے ہیں۔ موسم کی شدت کے باعث لوگوں کے لیے گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔

صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ دفاتر میں حاضری خاصی کم ہے۔ شمال سے چلنے والی انتہائی سرد ہوائوں نے ملک کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بہت سے علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ سیکڑوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔ امدادی اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔

ملک بھر میں درجہ حرارت تیزی سے گرا ہے جس کے نتیجے میں انجماد کی حالت نے لوگوں کو جکڑلیا ہے۔

برطانیہ میں ہر سال کم و بیش 24 دن برف باری ہوتی ہے۔ زیادہ برف باری بلند میدانی علاقوں میں ہوتی ہے جہاں درجہ حرارت خاصا کم ہوتا ہے۔

United Kingdom

schools closed

Heavy Snowfall

Cold Wave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div