Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

مصنوعی ذہانت کا فائدہ اٹھا کر سنی لیونی نے آمدن بڑھا لی

کوئی بھی شخص کسی بھی وقت کسی بھی موضوع پر بات کرسکتا ہے، اسے فوری طور پرجواب دیا جائے گا، بھارتی اداکارہ
شائع 17 جنوری 2024 10:15am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت ) کی آفیشل کاپی متعارف کرادی گئی۔جس کے نتیجے میں اداکارہ کی آمدن میں بیٹھے بٹھائے اضافہ ہوگیا ہے۔

آفیشل اے آئی کاپی متعارف کروائے جانے کےط بعد سنی لیونی بالی ووڈ کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

سنی لیونی کی ہم شکل اے آئی روبوٹ کی کاپی بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی ’کاموٹو‘ کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے جو اس سے قبل متعدد کاروباری، کھیلوں سے وابستہ افراد اور سوشل میڈیا شخصیات کی کاپیاں متعارف کروا چکی ہے۔

یہ آفیشل کاپی بالکل اداکارہ جیسی ہی ہے تاہم آواز کچھ مختلف ہے۔

اگر آواز نہ سنی جائے تو شاید ہی کوئی پہچان پائے کہ یہ سنی لیونی نہیں بالکل ان کا ’آرٹیفیشل ورژن‘ ہے۔

اس روبوٹک چیٹ بوٹ کی مختصر ویڈیو اداکارہ نے ایکس پوسٹ می شیئر کی۔

اے آئی سے تیار شدہ روبوٹ نے بتایا کہ ان کا کام اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے پوچھے گیے ہر سوال کا جواب دینا ہے۔

کمپنی نے سنی لیونی کی آفیشل اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی بنایا ہے جس سے کوئی بھی شخص کسی بھی وقت کسی بھی موضوع پر بات کرسکتا ہے اور اسے فوری طور پر جواب دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسے آڈیو کال بھی کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ماہانہ کم سے کم ایک ڈالر فیس کے عوض سبسکرپشن پلان لینا ضروری ہوگا۔

Bollywood

Sunny Leone

AI COPY OF SUNNY LEONE