Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

چکن کارن سوپ گھر پر بنائیں، جی بھر کر لُطف اٹھائیں

سرما کی یخ بستہ ہواؤں میں چکن سوپ آپ کو مزے کے ساتھ غذائیت بھی فراہم کرے گا
شائع 18 جنوری 2024 01:42pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

موسمِ سرما کی آمد کے بعد اس موسم کی مناسبت سے پکوان ہر گھر میں ہی کھائے جاتے ہیں۔ سرسوں کا ساگ ہو یا گاجر کا حلوہ سب ہی ان کے شوقین ہوتے ہیں۔

سردی سے نمٹنے کے لیے چکن کارن سوپ ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔ اس سےبجٹ میں رہتے ہوئے بھی لطف اندوز ہواجاسکتا ہے،۔

مزیدار اور فوری تیار ہونے والا یہ چکن کارن سوپ ذیل میں دی گئی ترکیب سے بنائیں اور داد پائیں۔

چکن کارن سوپ کی ترکیب:

اجزاء

40 گرام مکھن، 1 درمیانی پیاز باریک کٹی ہوئی، 800 گرام کارن، 4 کپ چکن کی یخنی، نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ، 2 کپ پانی، 2 کپ ریشے ہوئی چکن اور 3/4 کپ کریم

ترکیب

درمیانی آنچ پر ایک بڑے سوس پین میں مکھن گرم کریں،اس میں پیاز شامل کرکے اس کو نرم ہونے تک پکائیں۔

اب اس میں اُبلے کارن، چکن، چکن کی یخنی اور پانی شامل کریں اور اُبال آنے تک پکائیں۔

20 منٹ کے بعد اس میں نمک، کالی مرچ اور کریم شامل کریں اور 5 منٹ مزید پکائیں۔

گرما گرم چکن کارن سوپ کا ٹوسٹڈ بریڈ کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

chicken

Winter Season

Food Lover

Winters

Cooking

recipes

Corn Soup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div