Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پرویزالہٰی کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا
شائع 18 جنوری 2024 06:22pm

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ قیصرہ الہٰی نے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، ریٹرنگ افسران نے اعتراض کی بنا کر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے بھی قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا۔ اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لیے ایک بینک اکاؤنٹ دیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق قیصرہ الہٰی نے تینوں حلقوں کے لیے 3 مختلف بینک اکاؤنٹ دیے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حقائق کے روشنی میں قیصرہ الہی کی درخواست منظور کی جاتی ہے، قیصرہ الہٰی الہی کے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

پی ٹی آئی قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے 47 امیدوار تاحال فائنل نہ کرسکی

انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی، بیرسٹر گوہر

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Pervaiz Elahi

qaisra elahi

justice ali baqar najafi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

nomination papers reject

Nomination Papers Accepted

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div