Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ناشتے میں باسی روٹی کھانا صحت کیلئے انتہائی مفید ثابت

باسی روٹی کا استعمال صحت کے لیے انتہائی بہترین ہے
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 07:42am
تصویر: ٹائمز آف انڈیا
تصویر: ٹائمز آف انڈیا

صبح کا آغاز متوازن اور صحت مند ناشتے سے نہ ہوتو یہ دن بھر انسانی صحت پر منفی انداز میں اثر انداز ہوتا ہے۔

صحت مند ناشتے کے لیے اگر باسی روٹی کا نام لیا جائے تو شاید یہ آپ کے لیے خاصا حیران کُن ہولیکن بیشتر گھروں میں آج بھی باسی روٹی کو ناشتے میں ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔

یہ کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور فیٹس کی صورت میں توانائی دیتی ہے۔ اسے اپنے ناشتے کا معمول بنانا انسانی جسم کو یہ فوائد دے سکتا ہے۔

گلائسیمک انڈیکس کی کم مقدار

باسی روٹی میں تازہ بنائی گئی روٹی کے مقابلے میں گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے۔ ٹھنڈا کرنے اور دوبارہ گرم کرنے کا عمل کاربوہائیڈریٹس کی ساخت کو تبدیل کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں خون کے بہاؤ میں گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے، جو خون میں شکر کی مستحکم سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

نطامِ ہاضمہ میں بہتری

باسی روٹی میں وقت کے ساتھ ساتھ کاربوہائیڈریٹس ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں، جس سے انہیں ہضم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہ حساس نظام ہاضمہ والے افراد کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

پری بائیوٹکس سے بھرپور

باسی روٹی پری بائیوٹکس کے طور پر کام کرتے ہوئے آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کی نشونما میں کردار ادا کرتی ہے۔ یہ فائدہ مند بیکٹیریا بہتر نظامِ ہاضمہ اور مضبوط مدافعتی نظام سے منسلک ہے۔

بڑھتی عمر کیلئے مفید

باسی روٹی غذائی اجزاء کا ایک مناسب حصہ برقرار رکھتی ہے۔ عمر بڑھنے کے دوران کچھ وٹامنز انسانی جسم میں کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

ان افراد کیلئے باسی روٹی ایک بہترین انتخاب ہے، یہ ضروری غذائی اجزاء جیسے بی وٹامنز، آئرن اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔

کم وقت میں تیار ہونے والا ناشتہ

ہماری تیز رفتار زندگی میں باسی روٹی ناشتے کا فوری اور مؤثر حل پیش کرتی ہے۔ کم سے کم محنت اور چند منٹوں میں ایک لذیذ اور اطمینان بخش ناشتہ تیار ہوجاتا ہے۔

صحت

دسترخوان

Women

lifestyle

Benefits

Morning routine

healthy lifestyle

breakfast

health benefits

Stale Roti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div