Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی: پی ٹی آئی کی ٹکٹ تقسیم پر دلبرداشتہ حلیم عادل شیخ نے عمران خان کو خط لکھ دیا

فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان اپنی پسند کے مطابق پارٹی کے اہم فیصلے کر رہے ہیں، خط
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 06:06pm

کراچی میں پی ٹی آئی امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے دل برداشتہ ہوکر چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے شکایتی خط لکھ دیا۔

کراچی میں پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پارٹی چیئرمین کو خط لکھ دیا۔

حلیم عادل شیخ نے خط میں لکھا کہ موجودہ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی سندھ نے 726 درخواستیں طلب کیں اور کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں بانی رکن ثمر علی خان، جی ایس سندھ علی پلھ (دستخط شدہ)، ریٹائرڈ جسٹس نور الحق قریشی و دیگر شامل تھے۔

خط کے مطابق کمیٹی نے ہر ضلعی صدر، ڈویژنل صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد پارٹی ٹکٹوں کی فہرست کو حتمی شکل دی۔ کراچی کے لیے خرم شیر زمان اور جنرل سیکریٹری کے ساتھ مشاورت سے 80 فیصد سے زائد نشستوں پر اتفاق رائے حاصل کیا گیا، کمیٹی نے فہرست کو حتمی شکل دی اور ٹکٹ جاری کیے گئے۔

حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ امیدواروں کی فہرستیں سندھ میں الیکشن جیتنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیار کی گئیں، نو دن کی سرگرم مہم کے بعد جب امیدوار کامیابی کے ساتھ تقریباً 30 فیصد ووٹرز تک پہنچ چکے تھے، اچانک ایک تیسری کمیٹی تشکیل دی گئی، نئی کمیٹی نے ٹکٹوں کو تبدیل کیا اور الیکشن کامیابی کے عمل میں خلل ڈالا۔

خط میں کہا گیا کہ منسوخ شدہ ٹکٹوں نے پہلے سے موجود دونوں انتخابی ٹیموں اور بڑے پیمانے پر ووٹرز کے لیے ممکنہ کنفیوژن کو جنم دیا ہے، امیدواروں نے بھی اپنی مہم اس خدشے کے تحت سست کر دی ہے کہ انہیں بعد میں دستبردار ہونے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ پارٹی کی توانائی اور اخراجات دونوں کا بہت بڑا ضیاع ہوا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بنیادی طور پر پارٹی اور ٹکٹوں کے ساتھ جو کچھ بھی کیا جا رہا ہے وہ کافی نقصان دہ ہے جس کا فائدہ پی پی پی اور ایم کیو ایم کو ہو رہا ہے، فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان اپنی پسند کے مطابق پارٹی کے اہم فیصلے کر رہے ہیں، خرم شیر زمان اپنے ہی صوبائی اسمبلی کے حلقے کی یونین کونسل ہار گیا، وہ پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ مشکل وقت میں تنظیمی قیادت ملی جو پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر علی زیدی نے مکمل طور پر تباہ کر دی تھی، سابق صدر علی زیدی نے مشکل کے بادل چھٹتے ہی پریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ تمام ضلعی تنظیمیں یوسی سطح تک بنی تھیں اور اب بھی بلاک کوڈ کی سطح پر بن رہی ہیں۔

karachi

Haleem Adil Sheikh

Distribution of party tickets

Election 2024

Letter To Imran Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div