Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

تھرمل کیمروں سے پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی ناکام بنا دی

دہشت گرد پنجاب میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے، سرحدی چوکی پر حملہ کیا
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 12:35pm
تھرمل کیمرے عمارتوں، درختوں کے پیچھے چھپے افراد کو ڈھونڈ نکالتے ہیں
تھرمل کیمرے عمارتوں، درختوں کے پیچھے چھپے افراد کو ڈھونڈ نکالتے ہیں

پنجاب پولیس نے بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھرمل کیمرے استعمال کرتے ہوئے پولیس نے دہشت گردوں کو ڈھونڈا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس رسپانس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ بہادر جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد پولیس کے جانبازوں نے بروقت کارروائی کی۔

آئی جی پنجاب کے مطابق بھرپور فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیم بھی بیک اپ کیلئے فوری موقع پر پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں شب و روز ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہیں، شہریوں کی جان و مال کے دشمن خطرناک دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پولیس پوری طرح تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور سفاک مجرمان کو کسی صورت صوبہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

punjab

terrorist attacks

IG Punjab Usman Anwar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div