Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

آئی سی سی نے سال کے بہترین ٹی 20 پلیئر کے نام کا اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹر نے مسلسل دوسری بار ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا
شائع 24 جنوری 2024 11:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بھارت کے جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو نے مسلسل دوسری بار آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023 کی مختلف کیٹیگریز کے بہترین کرکٹرز کا اعلان کر دیا۔

مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نیوزی لینڈ کےمارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

تاہم بھارت کے سوریا کمار یادیو سال 2023 میں شاندار کارکردگی دکھا کر مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارپائے، انہوں نے یہ اعزاز مسلسل دوسری بار حاصل کیا ہے۔

سوریا کمار یادیو نے 2023 میں 17 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 48.86 کی اوسط سے 733 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 155.95 رہا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر راچن رویندرا نے آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے ۔

دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز سال کی بہترین ٹی 20 پلیئر رہیں۔

ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریلیا کی فوئبے لچفیلڈ رہیں۔

اس کے علاوہ نیدر لینڈز کے باسڈیلیڈا مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ کینیا کی کوئنٹر ایبل ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔

سال 2023 کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا بھی اعلان

علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان بھی کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارتی کرکٹر روہت شرما کو نامزد کیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی بات کی جائے تو آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، کین ولیمسن اور جو روٹ، ٹریوس ہیڈ، رویندر جڈیجا اور ایلکس کیری شامل ہیں۔آئی سی سی کی اعلان کردہ بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں ہے۔

india

ICC

surya kumar yadav

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

t20 player of the year

icc award

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div