Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

مدرسے میں خودکش بمباروں کی موجودگی، کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا
شائع 25 جنوری 2024 08:59am

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جنہیں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا۔

بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے

مذکورہ دہشتگردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد سوات اور مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

تھرمل کیمروں سے پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی ناکام بنا دی

یہ نیٹ ورک بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بھتہ خوری سے بچنے کے لئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداراے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں۔

karachi

THREAT ALERT

TTP Terrorist Arrest

Suicide Bombers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div