Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پنجاب بھر میں بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے تاریخ دے دی

مری اور گردونواح میں بھی بارش اور برف باری متوقع
شائع 25 جنوری 2024 12:06pm

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنت اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے 25 سے 28 جنوری تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالا کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی۔

پنجاب میں آج بھی نمونیا سے 12 ننھے بچے دم توڑ گئے

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے جنوری کے آخری ہفتے بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اس کے علاوہ مری اور گردونواح میں بھی بارش اور برف باری متوقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خشک سردی سے مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے، بارشوں کا سلسلہ وبائی امراض میں کمی کا باعث ہو گا۔

punjab

Rain

Murree

PDMA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div