Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

تربت میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ
شائع 25 جنوری 2024 03:27pm

تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتخابی عملے کو جعلی فون کالز پر احکامات کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

turbat

Attack on Election Commission Office

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div