Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

محمد حفیظ نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا، مگر کیوں؟

محمد حفیظ کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کا معاملہ بھی لٹک گیا
شائع 25 جنوری 2024 10:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا اور انکشاف کیا کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں کا مکمل فوکس کھیل پر نہیں تھا ، انہیں مختلف لیگز کی فکر لگی ہوئی تھی جبکہ محمد حفیظ کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کا معاملہ بھی لٹک گیا۔

نیوزی لینڈ سے لاہور آمد کے بعد دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ کے ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد حفیظ نے پی سی بی کے قائم مقام سربراہ اور الیکشن کمشنر شاہ خاور سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے شاہ خاور کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ناکامیوں کی وجوہات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں کا مکمل فوکس کھیل پر نہیں تھا، انہیں مختلف لیگز کی فکر لگی ہوئی تھی۔

محمد حفیظ نے اپنی ڈائریکٹر شپ کے ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں توسیع کے حوالے سے بھی بات کی۔

بورڈ نے محمد حفیظ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ سے گائیڈ لائنز لینے کے بعد جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ وزارت آئی پی سی نے بورڈ کو طویل کنٹریکٹ دینے سے روک رکھا ہے۔

شاہ خاور سے ملاقات کے ساتھ محمد حفیظ نے بورڈ کے سی او او سلمان نصیر سے بھی الگ ملاقات کی اور انہیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کی رپورٹ بھی جمع کرا دی جبکہ آئندہ چند روز میں مینجر قومی ٹیم نوید اکرم چیمہ بھی اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ کی بطور ٹیم ڈائریکٹر کنٹریکٹ کی میعاد ختم ہو گئی ہے، محمد حفیظ نے دوبارہ معاہدے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ فیصلہ وزرات بین الصوبائی رابطہ کی مشاورت کے بعد ہی ممکن ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قومی ٹیم کو 1-4 سے شکست ہوئی۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Muhammad Hafeez

shah khawar

New Chairman PCB

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

PCB’s Chief Election Commissioner

caretaker chairman pcb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div