Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

عام انتخابات 2024: شاہ جہاں بلوچ ن لیگ سے واپس پیپلز پارٹی میں شامل

ن لیگ کا سندھ سے صفایا ہوگا، سعید غنی
شائع 27 جنوری 2024 12:15pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا سندھ سے صفایا ہوجائے گا، پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں، لیاری سے شاہ جہاں بلوچ مسلم لیگ (ن) سے پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، وہ 2013 سے 2018 تک پیپلزپارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ جہاں بلوچ ناراض ہوکر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے تھے، وہ صدر مسلم لیگ (ن) ضلع جنوبی تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ اکبر یوسف زئی اور عابد سومرو نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ان کا بھی مشکور ہوں، پرانے دوستوں کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کی گہما گہمی ہے، مخالف سیاسی جماعتوں کو یقین ہے کہ پیپلزپارٹی کو تنہا نہیں ہراسکتے، وہ ہمیں ہرانے کے لیے مل رہے ہیں، یہی ہماری جیت ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی، کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کس بنیاد پر فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، وہ 26 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہیں۔

Saeed Ghani

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Election Jan 27 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div