Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مالی فراڈ کیس: فواد چوہدری پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر کردی گئی

فواد چوہدری کی جانب سے بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر
شائع 27 جنوری 2024 12:23pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے مالی فراڈ کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف مالی فراڈ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 10 فروری کی تاریخ مقرر کی۔

سماعت کے سلسلے میں فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج محمد سہیل نے کہا کہ آج فرد جرم کی کارروائی شروع کردیتے ہیں، اس پر وکیل قیصر امام نے کہا کہ میں نے ابھی کیس لیا ہے، فائل دیکھنے کے لیے وقت درکار ہے۔

اس دوران فواد چوہدری کی جانب سے بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی، جس پر ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد سپریم کورٹ کے وکیل ہیں اور وزیر رہ چکے ہیں لہٰذا ہتھکڑی نہ لگائی جائے ، اس پر جج نے کہا کہ کیا یہ ساری چیزیں فواد چوہدری کو باقی قیدیوں سے بالاتر بناتی ہیں؟

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 3 ایم پی او مقدمات کی فہرست آج نیوز کو موصول

وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کو کبھی منہ ڈھانپ کر اور کبھی ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جاتا ہے، وہ میڈیا کی ہیڈ لائنز بنتے ہیں، ان کو نیچا دکھانے کے لیے یہ سب کیا جاتا ہے، برصغیر میں ہتھکڑی تذلیل کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

اس پر جج نے کہا کہ میں اس معاملے کو دیکھ کر مناسب آرڈر کروں گا۔

Fawad Chaudhary

Indictment

Financial Fraud Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div