Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح

215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 207 رنز پر ڈھیر
شائع 28 جنوری 2024 01:22pm

ویسٹ انڈیز نے برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برسبین میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اسٹیو اسمتھ نے نا قابل شکست 91 رنز اسکور کیے اس کے علاوہ کوئی کینگرو بیٹر کریز پر نہ ٹک سکا۔

انڈر 19 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

یہ ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف 27 سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح ہے۔ جس کا سہرا کیربیئن بولر شمر جوزف کو جاتا ہے جنہوں نے دوسری اننگ میں 7 کینگروز بلے بازوں کی وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔

جوزف نے پہلی اننگ میں دو جب کہ میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سیریز میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 رہی۔

جوزف کو اس فتح گر کارکردگی پر نہ صرف میچ بلکہ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

test series

Australia vs West Indies

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div