Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

کویت نے رام مندر کا جشن منانے والے بھارتیوں کو باہر نکال پھینکا

کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارت کو آئینہ دکھا دیا
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2024 09:27am

کویت میں نو بھارتی شہریوں کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کا جشن منانے پر ملک بدر کردیا گیا۔

انتہا پسند مودی سرکار نے 1992 میں بابری مسجد مسمار کیے جانے کے بعد 22 جنوری 2024 کو اس کی جگہ رام مندر کا افتتاح کیا۔

رام مندرکے افتتاح پر ہندوتوا شدت پسندوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں جشن منایا۔ کویت میں بھی مٹھائیاں تقسیم ہوئیں، تاہم، کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔

پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر جشن منانے والے بھارت کی چیخیں نکل گئیں

کویت میں نو بھارتی شہریوں نے رام مندر کے افتتاح پر ساتھیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، بھارتی شہریوں کے اس نفرت انگیز اقدام پر کویتی حکام نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی شہریوں کو نوکری سے برخاست کروا کر اسی رات ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا مسئلہ او آئی سی میں اٹھا دیا

ماضی میں بھی بھارتی شہری اسلام دشمنی کے باعث سزاؤں اور ملک بدری کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

ندو انتہا پسندوں کی بڑھتی شدت پسندی کا انہیں وقتاً فوقتاً خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Kuwait

Ram Mandir Ayodhya

Kuwait Deport Indians

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div