Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی کردی

کراچی میں آج موسم سرد سرد ، ٹھنڈی ہواؤں کا راج اور مطلع ابرآلود رہے گا
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2024 03:20pm

کراچی میں آج شام بارش برسانے والے مغربی سسٹم کی انٹری متوقع ہے، جس کے باعث کہیں رم جھم، کہیں ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔

بارش برسانے والے سسٹم کا ایک حصہ سندھ کے کوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا، سسٹم کا دوسراحصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارشیں برسائے گا۔ جبکہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد موسم، ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے اور مطلع ابر آلود رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Karachi Rain

weather

Weather Updates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div