Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مچھ دہشت گردی واقعہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا
شائع 31 جنوری 2024 12:55pm

مچھ دہشت گردی واقعہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی محمد زمان کے جسد خاکی تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ ایف سی بلوچستان نارتھ کوئٹہ کے ہیڈکوارٹرزمیں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سینئر فوجی افسران، جوانوں اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔

Funeral Prayers

Mach Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div