Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سولر پینل پر گرد جمع ہونے کے نتائج کتنے خطرناک ہوتے ہیں، نئی ریسرچ میں انکشافات

خشک اور گرم ماحول میں گرد آلود سولر پینلز کی کارکردگی میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے، مایرن کا تجزیہ
شائع 31 جنوری 2024 02:39pm

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گرد و غبار سے سولر پینلز کی کارکردگی شدید متاثر ہوتی ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج پر مبنی رپورٹ میں پی وی میگزین نے بتایا ہے کہ گرد جمنے سے سولر پینلز کی عمر اور کارکردگی دونوں پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں نے ملک کے مختلف حصوں میں 40 پینلز پر مشتمل دو پی وی سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے محققین نے مختلف ماحول میں بھی سولر پینلز کی کارکردگی جانچی۔ انہوں نے بتایا کہ گندے ماحول میں سولر پینلز کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی جبکہ صاف ستھرے ماحول میں گرد و غبار بہت کم ہونے سے سرلر پینلز کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔

ماحول کے فرق کا اندازہ لگانے کے لیے اسلام آباد اور بہاول پور کو مرکزی مقامات کی حیثیت میں منتخب کیا گیا۔

اسلام آباد میں ماحول بہت صاف ستھرا ہے۔ وہاں اوسط درجہ حرارت 20.3 سینٹی گریڈ رہتا ہے۔ خشک ترین مہینوں میں بھی بارش ہوتی ہے جس سے پی وی ماڈیولز کی صفائی ہو جاتی ہے۔ اسلام آباد میں سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار نمایاں طور پر زیادہ رہی۔

بہاولپور صحرائی علاقہ ہے۔ وہاں موسم خشک رہتا ہے اور بارش بھی کم ہوتی ہے۔ گرد و غبار کے طوفان اٹھتے رہتے ہیں۔ وہاں گرد جم جانے کے باعث سولر پینلز کی کارکردگی خاصی ناقص رہی۔

یہ بھی پڑھیں :

سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف

سولر ایسوسی ایشن کی نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر تنقید

ریسرچ گروپ نے گلوبل سولر ریڈی ایشن ڈیٹا جمع کرنے کے علاوہ ہر ماڈیول کا وولٹیج اور کرنٹ بھی دیکھا۔ صاف ستھرے ماحول میں رکھے گئے ماڈیولز کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔

SOLAR PENALS

NEW RESEARCH

PV MAGAZINE

DUST CAUSES LOW OIUTPUT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div