Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کردیا، شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی دو فروری شام آٹھ بجے تک وصول کئے جاسکیں گے
اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 11:46am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات پانچ فروری کو ہوں گے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

انٹراپارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی 1 سے 2 فروری 2024 تک تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی دو فروری شام آٹھ بجے تک وصول کئے جاسکیں گے۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی اور صوبائی سیکرٹریٹس اور ڈیجیٹلی بذریعہ ای میل بھی جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق 3 فروری دن 10 بجے سے دوپہر دو بجےتک کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی، تین فروری شام چھ بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق تین فروری رات 10 بجے تک امیدواروں کی شکایات وصول کی جائیں گی، چار فروری 10 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریبونل شکایات کی سماعت کرے گا۔

اسی طرح پانچ فروری صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی اور چھ فروری کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے لئے جگہ کا تعین آج ہی ہوگا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جنرل باڈی نے رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا، انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔

اس کے علاوہ 31 جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جنوری 2024 تک رجسٹر تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہوگی۔

الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز 2020 میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے۔

گزشتہ روز قرارداد میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے لئے نامزد کردہ امیدوار آزاد نہیں سمجھے جائیں گے بلکہ الیکشن کے بعد بھی پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں گے۔

pti intra party election

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024

PTI Intra Party Election Schedule

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div