Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیش امام کو جرمانہ

ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر پشین نے پی بی 49 کے امیدوار کو بھی جرمانہ کردیا
شائع 01 فروری 2024 07:00pm

ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر پشین کی جانب سے پی بی 49 کے امیدوار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 25000 جرمانہ اور ڈپٹی کمشنر کمپلکس پشین کے مسجد کے پیش امام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر پشین فیض اللہ شاہ کی جانب سے پی بی 49 پشین تھری کے امیدوار ظفر اللہ آغا کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 25000 جرمانہ عائد کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ جرمانے کی رقم جلد جمع کرا دیں، بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کمپلکس پشین کے مسجد کے پیش امام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کا نوٹس جاری کر دیا اور 2 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیرا 9 کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت کے حق میں بیان جاری نہیں کر سکتا۔

بلوچستان

quetta

fine

Code of conduct

pashin

Fines

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div