برطانوی ارب پتی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا

کاروباری دورے پر سعودی عرب جانے سے کایا پلٹ گئی
شائع 01 فروری 2024 11:06pm

برطانیہ کے ارب پتی کاروباری اور ٹی وی سٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

ڈینی لیمبو نے اپنے قبول اسلام کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے احرام میں اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

ڈینی حال ہی میں ایک کاروباری دورے پر سعودی عرب گئے تھے ان کی ملاقات عبدالباسط نامی شخص سے ہوئی ہے اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔

ڈینی نے عبدالباسط کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ اسلام قبول کرنے کے فورا بعد وہ مکہ مکرمہ گئے اور عمرہ ادا کیا۔

برطانوی ٹی وی سٹار نے اپنے نام کا اخری حصہ لمبورگنی کار کے نام پر اختیار کیا ہے۔

ڈینی ایک متوسط کرانے میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے ایک ہوٹل کے بار میں گانے سے اپنی پیشاورانہ زندگی کا اغاز کیا تھا اس کے بعد وہ ایک مقبول گلوکار بن گئے لیکن ساتھ ہی انہوں نے ہوٹل کاکاروبار شروع کر دیا اور اب وہ کئی ہوٹلوں کے مالک ہیں۔

2017 میں معروف ٹی وی شو ایکس فیکٹر میں شمولیت نے ان کی مقبولیت عروج پر پہنچا دی۔

دولت مند بننے کے بعد ڈینی لیمبو نے خیراتی کام بھی شروع کر دیے جب کہ قبول اسلام کے بعد ان کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی کا ایک نیا مقصد مل گیا ہے۔

ڈینی لیمبو کی دولت کو تخمینہ پانچ کروڑ پاؤنڈ لگایا جاتا ہے جو پاکستانی روپوں میں 17 ارب 80 کروڑ بنتے ہیں۔

British billionaire TV star

Danny Limbaugh

Accepted Islam