Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدوار ازخود الیکشن کمیشن میں طلب

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے امیدواروں کو جرمانے کیے
اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 11:07am

الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2024 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا جبکہ مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی آر او) کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کیے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے آزاد امیدوار نور اسلم آفریدی کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ اسی حلقے سے آزاد امیدوار فواد اللہ خان آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 90 سے اے این پی کے امیدوار یعقوب خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ اسی حلقے سے آزاد امیدوار جنید اللہ آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے۔

ECP

اسلام آباد

fine

Code of conduct

Election Commission of Pakistan (ECP)

Fines

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

candidates fines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div