Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کارکنان کا تیمور سلیم جھگڑا کیخلاف احتجاج

کارکنوں نے تیمور سلیم جھگڑا کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ ڈالے۔
شائع 03 فروری 2024 06:33pm

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیز تھری چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

احتجاجی پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ تیمور سلیم جھگڑا کو ٹکٹ دینا کسی صورت قابل قبول نہیں، الیکشن جیتنے کے بعد تیمور جھگڑا حیات آباد میں نظر نہیں آئے۔

انتخابی مہم کیلئے تیمور جھگڑا کے بینرز حیات آباد فلائی اوور پر لگے تھے جنہیں مظاہرین نے ہٹا دیا۔

انتخابات 2024: کونسی سیاسی جماعت کا منشور کتنا دم دار ہے؟

ن لیگ کی سابق ایم این اے عائشہ رجب آئی پی پی میں شامل

احتجاج کے دوران تیمور جھگڑا بائیکاٹ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

کارکنوں نے تیمور سلیم جھگڑا کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ ڈالے۔

peshawar

Hayatabad

Taimur Saleem Jhagra

pti workers protest

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div