Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

روزنامہ جنگ نے بنی گالہ کی جعلی تصاویر شائع کرنے پر معافی مانگ لی

پی ٹی آئی حامیوں نے ٹینس کورٹ، باتھ روم، لگژری بیڈروم کی کی تصاویر کے اصلی ہونے پر سوال اٹھایا تھا
شائع 05 فروری 2024 09:58am

روزنامہ جنگ نے سابق وزیراعظم اوربانی پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کی جعلی تصاویر کی اشاعت پر معافی مانگ لی ہے۔

روزنامہ جنگنے 2 فروری کو عمران خان اور بشرٰی بی بی کے حوالے سے 9 تصویریں شائع کی تھیں جن میں سے 2 بنی گالہ کے لگژرئ بیڈ روم، ٹینس کورٹ اور سوئمنگ پول کی تھیں۔

اخبار نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ غلطی سے اصلی تصویروں کے بجائے دوسری تصویریں شائع ہوگئیں۔ رپورٹر رفیق مانگٹ نے تصویریں مکمل تحقیق کے بغیر فراہم کیں۔ ادارہ ان تصویروں کی اشاعت پر معذرت خواہ ہے۔

یہ توضیح اور معذرت پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سے تصویروں کی اصلیت پر سوال اٹھائے جانے کے بعد کی گئی ہے۔

2 فروری کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشرٰی بی بی کی نظر بندی کے حوالے سے خبر کے ساتھ بنی گالہ میں ان کی شاندار رہائش گاہ کے چند فضائی مناظر بھی شائع کیے گئے تھے۔

خبر کے ساتھ فضائی مناظر پر مشتمل جو تصویریں شائع کی گئیں ان میں بانی پی ٹی آئی کے بیڈ روم کی تصویر بھی شامل تھی۔

بعد میں گوگل پر سرچ کے ذریعے معلوم ہوا کہ فضائی مناظر آسٹریلیا کے ایک پُرتعیش مکان کے تھے۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ 16 Chiltern Court, Coes Creek QLD 4560 کے پتے گالی یہ عمارت 30 ستمبر 2016 کو فروخت کی گئی تھی۔

بیڈ روم کی تصویر بھی جعلی ثابت ہوئی جو یو ٹیوب کے ایک وڈیو کلپ سے نکالی گئی تھی۔

گوگل پر سرچ کے ذریعے یہ بھی معلوم ہوا کہ فضائی مناظر آسٹریلیا کے ایک پُرتعیش مکان کے تھے۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ 16 Chiltern Court, Coes Creek QLD 4560 کے پتے والی یہ عمارت 30 ستمبر 2016 کو فروخت کی گئی تھی۔

بیڈ روم کی تصویر بھی جعلی ثابت ہوئی جو یو ٹیوب کے ایک وڈیو کلپ سے نکالی گئی تھی۔

Bani Gala

House Arrest

TENNIS COURT

AUSTRALIAN VILLA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div