Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

ستمبر میں پیش کی جان والی آئی فون سیریز کے ڈیزائن میں اہم تبدیلیاں

عمودی کیمرے کے ذریعے اسپیٹیل وڈیو بنانے کی خصوصیت اہم اضافہ تصور کی جارہی ہے
شائع 07 فروری 2024 04:12pm

آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس میں وڈیو بنانے کی صلاحیت غیر معمولی ہے تاہم سالِ رواں کے کی دوسری ششماہی کے دوران لانچ کی جانے والی آئی فون 16 سیریز کے فون سیٹس میں چند قابلِ ذکر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس پچھلا کیمرے کے نئے ڈیزائن کے ساتھ لانچ کیے جانے ہیں۔ ان میں لینس عمودی ہوگا۔

عموی کیمرے کے ذریعے ایپل نے آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کے ماڈلز میں اسپیٹیل وڈیو ریکارڈنگ کا فیچر شامل کرنے کی تیاری کی ہے۔

میک ریومرز نے حالیہ افواہوں اور قیاس آرائیوں کی بنیاد پر آئی فون 16 کے پچھلے حصے کے پینل کی ممکنہ شکل پیش کی ہے۔ لوگ اس کے ذریعے اندازہ لگاسکیں گے کہ عمودی کیمرا کی سیٹنگ کیسے ہوگی۔

اس نئے ورژن میں پرانے ماڈلز کی بعض خصوسیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ ایپل آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس میں اسپٹیل ویڈیو ریکارڈنگ کی خصوصیت شامل کرے گی۔

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میکس میں اسپیٹیل وڈیو ریکارڈ کرنے کی خصوصیت موجود ہے۔ ونیلا آئی فون 15 میں یہ خصوصیت نہیں پائی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 15 پاکستان میں کتنے کا ملے گا

آؤ اور لے جاؤ۔۔۔ حکومت کا عوام کو قسطوں پر آئی فون دینے کا اعلان

آئی فون 16 سیریز رواں سال ستمبر میں پیش کیے جانے کی توقع ہےی۔ بتایا جارہا ہے کہ ایپل نے پرو ماڈلز کے تھری این ایم پروسیس کی بنیاد پر اے 18 پرو بایونک چپ بھی پیک کی ہے۔

ریگیولر آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس اے 17 پرو چپ کے ٹونڈ ڈاؤن ورژن پر بھی چل سکتے ہیں۔

Apple

iPhone

SPATIAL VIDEO RECORDING

VERTICAL CAMERA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div