Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آئی جی اسلام آباد نے پریزائیڈنگ آفیسر کے قریب بیٹھے اہلکار کو معطل کردیا

آئی جی اسلام آباد کا ایف 47 اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ
شائع 08 فروری 2024 11:46am

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ایف 47 اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر کے قریب بیٹھے پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کوشش ہے پرامن ماحول میں شہری حق رائے دہی استعمال کریں، ابھی تک اسلام آباد مکمل طور پر پرامن ہے۔

گزشتہ روز کے واقعات کے بعد تمام ادارے الرٹ ہیں، اسلام آباد میں سیکیورٹی تیسرے درجے کی ہے، اسلام آباد میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، کل کے واقعات سے ہرلحاظ سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی مبصرین کا اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

دوسری جانب ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کاعمل جاری ہے، غیر ملکی مبصرین نے اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

غیرملکی مبصرین نے اسلام آباد کے حلقہ ایف 61 کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، دورے کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز میں عملے سے بات چیت بھی کی۔

غیر ملکی مبصرین نے انتخابی امور کے معاملات اور پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ لیا جبکہ جبکہ مبصرین کو پولنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدواروں کو چنیں گے۔

ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے 5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے لیے 6710، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 1834، بلوچستان اسمبلی سے 1237 اور سندھ اسمبلی کے لیے 2878 امیدوار مقابلے میں ہیں۔

عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد

IG Islamabad

Polling Station

Akbar Nasir Khan

Foreign observers

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

police man suspend

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div