Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مولانا فضل الرحمان پشین سے جیت گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
شائع 09 فروری 2024 09:36pm

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے قومی اسمبلی نشست جیت لی۔

مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پشین کی نشست جیت لی ہے۔

این اے 265 پشین کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 31436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Molana Fazal ur Rehman

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

KPK Election Results

Pakistan Elections 2024

NA 265

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div