Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، قلعہ سیف اللہ اور پشن حملوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

دہشتگرد بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا
شائع 09 فروری 2024 10:49pm

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد عبدالشکور، المعروف نعمان المعروف ابو حمزہ خراسانی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد قلعہ سیف اللہ اور پشین میں سات فروری کو ہونے والے بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد لا انفورسمنٹ ایجنسیز کو انتہائی مطلوب تھا اور بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن واستحکام تباہ کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں گی۔

ISPR

Pasheen Blast

Qilla Saifullah Blast

ISIS Terrorist Killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div