Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

جرمن چانسلر کو امریکا میں ’بچھڑا ہوا بھائی‘ مل گیا

امریکی سینیٹر کرس کُونز اور اولاف شولز میں حیرت انگیز مشابہت ہے، عمر کا فرق برائے نام، قد بھی یکساں
شائع 10 فروری 2024 10:24am

جرمن چانسلر اولاف شولز اور امریکی سینیٹر کرس کُونز کے چہروں میں پائی جانے والی مشابہت نے ایک دنیا کو حیران کردیا ہے۔ دونوں جڑوا بھائی لگتے ہیں۔

بہت سے لوگ تصویر میں پہچان نہیں پاتے کہ ان میں جرمن چانسلر کون ہے اور امریکی سینیٹر کون۔

دونوں کی عمر بھی ایک ہے، بال سفید ہیں اور دونوں کے سر نمایاں حد تک ’بے بال‘ ہیں۔ اولاف شولز اور کرس کُونز کی مسکراہٹ میں بھی یکسانیت پائی جاتی ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کے دوران سینیٹر کرس کُونز سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں نے سیلفی لی اور آن لائن پوسٹ کردی۔ سیلفی کی پوسٹ میں جرمن چانسلر نے لکھا کہ اپنے ہم شکل سے مل کر میں حیران ہوں۔

ایک سیلفی کرس کُونز نے بھی اپہ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا ’کون، کون ہے؟‘

برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ اولاف شولز اور کرس کُونز کی عمر میں صرف پانچ سال کا فرق ہے اور دونوں کا قدر 5 فٹ 7 انچ ہے۔

اولاف شولز اور کرس کُونز کی سیلفی کو اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ کُونز سینیٹ خارجہ امور کی گیارہ رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

جرمن چانسلر امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچے۔ اس ملاقات کا مقصد یوکرین کے لیے امداد کے پیکیج کی راہ ہموار کرنا تھا۔ اولاف شولز نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہیں امریکی سینیٹ میں 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی پیش رفت سے خوشی ہوئی ہے۔ اس میں یوکرین کے لیے امدادی پیکیج بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ہانیہ عامر کی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل

ان میں سے کون سی تصویرامیتابھ بچن کے ہم شکل کی ہے

جرمن چانسلر نے کہا ہمیں اپنے اپنے شہریوں کو سمجھانا ہوگا کہ یوکرین میں روس کی فتح دنیا کو مزید خطرناک جگہ بنادے گی۔

امریکی سینیٹ نے جمعرات کو 95 ارب ڈالر کے پیکیج کے لیے رائے شماری کی جس میں 60 ارب ڈالر یوکرین کے لیے مختص ہیں۔ ابھی پورے یقین سے نہیں کیا جاسکتا کہ ری پبلکن ارکان بھی اس بل کی حمایت کریں گے یا نہیں۔

German Chancellor

Senate Committee

Olaf Scholz

LOOK ALIKE

CHRIS COONS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div